i پاکستان

لودھراں، طالبات اور معلمات کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث اسکول پرنسپل گرفتارتازترین

October 11, 2023

لودھراں پولیس نے طالبات اور معلمات کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لودھراں کے علاقے قریشی والا میں 5 اکتوبر کو مبینہ زیادتی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ درج ہونے کے 4 روز بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی معلمات سے مبینہ زیادتی کی ویڈیوزوائرل ہوئی تھیں، ملزم کے موبائل فون ڈیٹا سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے بھی کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی