لودھراں میں تیزگام ٹرین حادثے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریک بحال نہ کیے جاسکے۔گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیزگام کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 28مسافر زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثے کے بعد سے تاحال اپ اور ڈائو ن ٹریک بحال نہیں کیے جاسکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہیکہ ٹریک کو بحال کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مزید وقت لگ سکتاہے جب کہ کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔حکام کے مطابق مسافروں کوسرکٹ ہائوس میں بھی ٹھہرایا گیا جب کہ متاثرہ ٹرین کراچی روانہ کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی