i پاکستان

لودھراں،ایک کنال زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نے بھابھی کو گنجا کردیاتازترین

March 01, 2024

پنجاب کے ضلع لودھراں میں ایک کنال زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نیبھابھی کو گنجا کردیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر اور دو دیوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی اور 10 سال سے میری بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میرا داماد اور اس کیبھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر انہوں نے بیٹی کو گنجا کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی