لودھراں کی سیشن کورٹ نے صحافی ظفر جوئیہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو عمر قید اور فی کس 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت نے مقدمے میں ملوث مزید 15 ملزمان کو 3، 3 سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق مقتول ظفر جوئیہ اور ملزمان کے درمیان اراضی پر قبضے کا تنازع چل رہا تھا۔ملزمان نے 20 جون 2024 کو دھنوٹ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ظفر جوئیہ کو قتل کیا تھا۔عدالت نے شواہد مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں سنائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی