i پاکستان

لوئر دیر اور گرد و نواح میں4.9شدت زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراستازترین

December 12, 2023

لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا گیا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی