i پاکستان

لورالائی میں ٹریفک حادثہ، یونیورسٹی رجسٹرار نصیب اللہ لانگو اہلیہ سمیت جاں بحق، بیٹا اور بیٹی شدید ز خمیتازترین

June 17, 2025

بلوچستان کے علاقے کھجوری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں یونیورسٹی آف لورالائی کے رجسٹرار نصیب اللہ لانگو اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ انکا ایک بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈیرہ غازی خان اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے.یونیورسٹی آف لورالائی کے عملے، طلبہ اور تعلیمی حلقوں نے رجسٹرار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی