i پاکستان

لورالائی،پک اپ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمیتازترین

September 23, 2023

لورالائی میں پک اپ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لورالائی کے قریب شیر جان کڈی کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، لاشوں اور 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی