i پاکستان

لسبیلہ ،تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئےتازترین

September 25, 2023

لسبیلہ میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار کار کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ لسبیلہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر لاشیں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا، پولیس نے وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی