i پاکستان

ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں،تاج حیدرتازترین

January 30, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نظریاتی پارٹی ہیں، جمہوریت ہماری سیاست ہے۔ تاج حیدر نے کہا کہ چیئرمین، شریک چیئرمین اور آصفہ بی بی بھی اس وقت عوام میں ہیں، ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کو چند ہاتھوں کے بجائے گردش میں رکھنا چاہتے ہیں، کچلے ہوئے طبقات کو اوپر لایا جائے، ہم نے آئینی سماجی حقوق کی ہمیشہ حفاظت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی