آذربائیجان نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی سوکار نے کہا ہے کہ جیسے ہی اسے اسلام آباد کی جانب سے درخواست موصول ہوگی وہ پاکستان کو مائع قدرتی گیس( ایل این جی ) فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔کمپنی نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ پاکستان بڑھتے ہوئے توانائی کے بحران کو کم کرنے کے لیے اسپاٹ کارگو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سوکار کے مطابق، 2025 میں سوکار ٹریڈنگ،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے درمیان ہونے والے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستانی خریدار کو تیز رفتار طریقہ کار کے ذریعے براہِ راست ایل این جی کارگو خریدنے کی اجازت ہے۔کمپنی نے سوالات کے جواب میں کہا کہ سوکار پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے جیسے ہی پی پی ایل متعلقہ درخواست جمع کراتا ہے۔" سوکا نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ایسی کوئی درخواست پہلے ہی دی جا چکی ہے، پہلی ترسیل کب ہو سکتی ہے، یا معاہدے کے تحت کس کے ایل این جی کی فراہمی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی