i پاکستان

معاملات تقریبا طے، (ن)لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے،سینیٹر عرفان صدیقیتازترین

February 19, 2024

مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خیال سے بڑی حد تک معاملات طے پاچکے ہیں اور(ن)لیگ، پیپلزپارٹی مل کر حکومت چلائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عرفان صدیقی نے کہا کہ میرا اندازہ ہے بلاول بھٹو نے مجموعی طور پر تعاون کی بات کی ہے،بلاول نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی بات کی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران باہمی تعاون، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی بات کرتا ہے، مدد یہ نہیں کہ ہم ان کا وزیراعظم بنائیں یا وہ ہمارا وزیراعظم بنائیں، مدد یہ ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی