i پاکستان

معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں،40سال سیاست کی، 39سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا لیکن ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا، وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سےتازترین

September 26, 2023

 پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں لیکن جو بیگناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے، سائفر کیس میں پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40سال سیاست کی، 39سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا لیکن  ایک  سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا،  انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بیگناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی