آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ جاری کیا گیا ہے۔نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔نغمے میںپاک فضائیہ کی بروقت اور کامیاب حکمت عملی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ جرات، مہارت اور قربانی کی عظیم علامت ہے جو ہر لمحہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔پاک فضائیہ کی قابل ذکر فتح کو سراہنے والا یہ نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی