i پاکستان

معرکہ حق، بھارتی ڈرونز سے دراندازی کی ناکام کوشش پر دستاویز فلم جاریتازترین

May 08, 2026

معرک حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پربھارتی ڈرونز کی تباہی اور بھارت کی سبکی پرخصوصی دستاویز فلم جاری کردی گئی ۔بھارتی بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو زمیں بوس کر دیا۔ پاک فوج نے سکھر اور رحیم یار خان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرونز جیسی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔بھارتی ڈرونز کی دراندازی ناکام بناتے ہوئے پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو کسی بھی قسم کی دراندازی سے باز رہنے کی بارہا تنبیہ کی۔

عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے بھارتی ڈرونز مثر طریقے سے تباہ ہونے کی برملا تصدیق کی۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی ڈرونز کی تباہی کا عالمی سطح پر اعتراف بھارت کے جنگی جنون پر طمانچہ ثابت ہوا۔ ڈاکومنٹری میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے استعمال کے شواہد دکھا کر یہود وہنود جنگی ذہنیت واضح کر دی۔ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو درستگی سے نشانہ بنا کر جدید دفاعی صلاحیت اور مضبوط انٹیلی جنس کو ثابت کر دکھایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی