i پاکستان

معرکہ حق کے بعد بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر ہوئی،سہیل انور سیال کاانکشافتازترین

May 11, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے انکشاف کیا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کی پیشکش ہوئی تھی ۔سہیل انور سیال نے اپنے بیان کہا کہ بلاول بھٹو کو معرکہ حق کے بعد وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ ملک کا مقدمہ لڑنے کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔رہنما پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو جب وزیر اعظم بنیں گے تو ملک ترقی کرے گا، پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے پاس سندھ میں صرف دو سیٹیں ہیں اس پر بھی حلف نہیں اٹھایا، پتا نہیں اپوزیشن کس زور پر قبل ازوقت عہدے بانٹتے پھر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی