معروف ادیب ڈاکٹر انیس ناگی کی 14ویں برسی 7اکتوبر کو منائی جائے گی۔ڈاکٹر انیس ناگی کا اصل نام یعقوب علی تھا اور وہ 30 جنوری 1939ء کو شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ابتدا میں گورنمنٹ کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے بعدازاں انہوں نے صوبائی سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی اور متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ڈاکٹر انیس ناگی کی تصانیف میں سعادت حسن منٹو, غالب ایک شاعر ایک اداکار, کیمپ, مذاکرات, دیوار کے پیچھی, غیر ممنوعہ نظمیں'میں اور وہ, جہنم میں ایک موسم اور ہوائیں کے نام سرفہرست ہیں۔انہوں نے اپنی خودنوشت سوانح عمری ایک ادھوری سرگزشت کے نام سے تحریر کی۔ 1999ء میں اکادمی ادبیات پاکستان نے ان کے ناول کیمپ پر انہیں وزیراعظم ادبی ایوارڈ عطا کیا۔7 اکتوبر 2010 کو ڈاکٹر انیس ناگی لاہور میں وفات پاگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی