معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔ علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ۔ آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی کا انتقال اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، ان کا تعلق سرگودھاکے نواحی گاں زاہدکالونی سے تھا، وہ 1932 میں پاکستان میں پیداہوئے۔ علامہ محمد حسین نجفی محمدحسین ڈھکوکے نام سے مشہور تھے، انہوں نے کئی کتب تحریر کیں، ان کی کتب میں اثبات الامام، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں۔ علامہ نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی بنیادیں رکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی