موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 2 ارب 39 کروڑ ڈالر کی کمی مجموعی حجم 20ارب 46کروڑ ڈالر رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول،سبزیوں سمیت غذائی اشیاء کی ایکسپورٹس میں کمی تاہم ٹیکسٹائل،کپاس اورتیارملبوسات کی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا،مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات میں 2.39 ارب ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی تا فروری برآمدات کا حجم 20.46 ارب ڈالررہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اشیاء کی برآمدات 34 فیصدکمی سے 3.39 ارب ڈالرپرآگئیں، گزشتہ سال اسی مدت کے دوران فوڈ ایکسپورٹ کا حجم 5.17 ارب ڈالر تھا،چاول کی برآمدات میں 40 فیصد کمی، 1.49 ارب ڈالر تک محدود رہی،تمباکو، سبزیوں، چینی، آئل سیڈز اور مصالحہ جات کی برآمدات میں بھی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.27 فیصدکامعمولی اضافہ،حجم 12.21 ارب ڈالررہا،خام کپاس 200 فیصد،ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں 4.92 فیصد تک اضافہ ہوا،سوتی کپڑے،تولیے اور سلک کی ایکسپورٹس میں کمی آئی۔ادارہ شماریات کے مطابق خام تیل اورکوئلیکی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ،حجم 56 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا،مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 4.55 فیصدکمی،حجم 2.70 ارب ڈالررہا،فٹبال سمیت کھیلوں کیسامان کی برآمدات میں اضافہ،کارپٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سرجیکل گڈزاورطبی آلات کی برآمدات 1.12 فیصدکمی سے 30 کروڑڈالررہیں،الیکٹرک پنکھوں،ٹرانسپورٹ اور انجینئرنگ گڈزکی برآمدات 5 فیصد بڑھ گئیں،8 ماہ میں انجینئرنگ گڈز کی ایکسپورٹس کا حجم 28 کروڑ ڈالر رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی