i پاکستان

مانسہرہ، زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 جوان بھائیوں کی لاشیں برآمدتازترین

October 14, 2023

ڈھوڈیال میں زیر تعمیر ایک مکان کے کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بجنہ کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی لاشوں کو ہفتہ کو علی الصبح 1122 ریسکیو کے اہل کاروں نے کنویں سے نکالا۔ تینوں بھائی اپنے زیر تعمیر مکان میں کام کررہے تھے۔ گزشتہ روز گھر واپس نہ آنے پر دیکھا تو کنویں سے لاشیں ملیں۔حکام کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس سے تینوں کی ہلاکت ہوئی ۔ لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی