i پاکستان

ہمارے ملک میں ناقص سڑکیں بن رہی ہیں، کرپٹ افسران اور کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے،سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدریتازترین

September 19, 2023

سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے مواصلات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ناقص سڑکیں بن رہی ہیں کرپٹ افسران اور کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پتھریلی علاقہ ہے یہاں سڑکیں اگر اچھی بنے تو پھر نہیں ٹوٹتی ہیں ایرانی کمپنی اور کورین کمپنی نے جس سڑک پر کام کیا ہے آج تک اس کو کچھ نہیں ہوا ۔ یہ اتنا عرصہ چلیں اور ہیوی ٹریفک کے باوجود گاڑیاں بغیر کسی خراش کے چل رہی ہیںبدقسمتی سے پاکستان میں جو کمپنیاں روڈ بنارہی ہے وہ جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے اسکا جوابدہ کون ہے پنجرہ پل بلوچستان کیلئے ایک المیہ بنا ہوا ہے۔ ہماری کمپنیاں کیوں اچھے معیار میں کام نہیں کرتی ہیں۔ملک کیلئے بہتر ہوگا کہ منسٹر صاحب خود اسکی نگرانی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی