i پاکستان

ہماری ٹیم پر رحیم یار خان میں حملہ ہوا ، اس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے، محسن نقویتازترین

December 01, 2023

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں حملہ ہوا جس میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ جس علاقے میں حملہ ہوا اس کے چاروں طرف سندھ کا علاقہ ہے، 70 سے 80 ڈاکوں نے سندھ کے اندر سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوکر حملہ کیا۔ نگران وزیراعلی نے بتایا کہ پولیس کے 19 جوانوں نے بہادری سے کئی گھنٹے مقابلے کے بعد ڈاکوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ الیکشن سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا یا جاکر ووٹ نہیں مانگنے، ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یارخان جنوبی پنجاب کا پسماندہ علاقہ ہے، وہاں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ زبردست کام کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی