i پاکستان

مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج، شعیب شاہین، شیر افضل سمیت دیگر رہنماوں کی ضمانت کنفرمتازترین

March 19, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، عامر مغل، سیمابیہ طاہر ستی، ایاز امیر، شیر افضل مروت اور ملک تیمور اسلم کی ضمانتیں کنفرم کرلی ہیں۔ ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی واقعات کے بعد 73 پر امن احتجاج کیے، ہمیں بھڑکانے کی کوشش کی گئی مگر ہم پر امن رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں جتنے بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ من گھڑت ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 5 , 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر تمام رہنماوں کی ضمانتیں کنفرم کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی