i پاکستان

مبینہ طالبہ ہراسگی معاملہ،جی سی یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب معطلتازترین

March 25, 2024

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی ڈاکٹر محبوب کو واقعے کی انکوائری سامنے آنے تک معطل کر دیا گیا۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوائری تک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب صرف اپنے کیس کے سلسلے میں کالج آسکیں گے۔ یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ڈائریکٹر شعبہ انگریزی سمیت تمام سٹاف کو واقعے سے متعلق کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔ وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو شعبہ انگریزی میں ہونے والے واقعے پر پریشان ہیں اور ہراسانی کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی