i پاکستان

مچھ دہشت گردی واقعہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئیتازترین

January 31, 2024

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گرد حملے میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کی نمازجنازہ ادا کی گئی، نمازجنازہ میں سینئرفوجی افسران، بڑی تعداد میں مقامی افراد کی شرکت کیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق نمازجنازہ کے بعد شہدا کے جسدخاکی آبائی علاقوں کوروانہ کردیئے گئے، لانس نائیک رحمت اللہ کا تعلق ڈی جی خان، سپاہی محمد زمان کا تعلق ٹانک سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی