i پاکستان

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں خوراک کے عالمی دن پہ شعبہِ نیوٹریشنتازترین

October 18, 2023

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں خوراک کے عالمی دن پہ شعبہِ نیوٹریشن ، کلیہ مشرقی ادویات کی جانب سے آگاہی واک اور ایک روزہ سیمینار منعقد کروایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل امتیاز حیدر، ڈائریکٹر ایڈمن و نائب ڈین کُلیہ ادویات پروفیسر ڈاکٹر فیصل حیدر نے خصوصی شرکت کی۔مہمانانِ خصوصی مِس راکعہ انعم سعید اور مِس فِزہ مُشتاق نے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پانی اور خوراک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سربراہ شعبہ نیوٹریشن مِس نیلم شہزادی، سربراہ شعبہ خوراک ڈاکٹر احمد مُجتبیٰ، لیکچرار مُجاہد الاسلام، حسیب الرحمان، اور مِس شانزہ اسرار نے انتظامی معاملات بخوبی سرانجام دیے۔ طُلبا کی طرف سے خوراک کے عالمی دن پہ آگاہی ٹیبلو بھی پیش کیا گیاتقریب کے اختتام پہ ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے مہمانان، میزبان اور نمایاں بچوں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی