i پاکستان

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں صحت کے حفاظت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر۔تازترین

February 19, 2024

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں ایسٹرن میڈیسن کے فیکلٹی کے زیرے نگرانی صحت کے تحفظ کے حوالے سے دو روزہ بینالاقوامی کانفرس بروز بدھ اور جمعرات کو منعقد ہوا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سکالر ز نے اپنے تحقیق پیش کئے۔ اس دو روزہ کانفرنس کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) عامر اکرام نے اس انٹرنشنل کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا اور مزید کہا کہ مشرقی ادویات کا طبی دنیا میں ایک خاص کردار ہے اور ان کےصحت پے کافی اچھے اثرات ہیں۔میجر جنر ل (ر) عامر اکرام جو کہ میڈیکل کی دنیا میں وسیعی تجربہ بھی رکھتے ہیں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کے میڈیکل دنیا میں اس طرح کے تحقیقی کانفرنسیں طب کی دنیا میں جدت لائیں گے اور مشرقی ادویات کو فروغ ملے گا۔ وئس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن کا کہنا تھا کے ہمدرد یونیورسٹی کے اندر ایسے تحقیقی کانفرنسسس کا انعقاد کرا کے صحت کے شعبوں کو فروغ دینگے جس سے فارماسیوٹیکل کو فائدا پہنچے گا۔ ہمدرد یونیورسٹی نے ہلتھ سائینسس کے شعبوں میں کافی پیش رفت کی ہے جس سے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہےاور اس طرح کے مزید کانفرنسس کا انعقاد کر ا کے طب کی دنیا میں جدت لانے کی کوشش کریں گے۔ ڈئریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کمپس جناب امتیاز حیدر نے انٹرنشنل کانفرس کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر کوخراج تحسین پیش کیا اور مزید کہا کے آئندہ ایسے کانفرنس کے انعقاد پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کے ایسے ریسرچ کانفرنسس یونیورسٹی اور ملک وقوم کے لئے فائدے مند ہیں۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے شرکاہ پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت سے طب کی دنیا میں جدت لانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں۔ اس موقع پر اس کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر فیصل حیدر نے کانفرنس میں آنے والے شرکاہ کا شکریا ادا کیا اور مزید کہا کے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے اور آنے والے وقتوں میں اس طرح کے تحقیقی کانفرنسوں کا انعقاد کرا کے مشرقی ادویات کو فروغ دینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی