i پاکستان

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں صحت کے حفاظت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد۔تازترین

February 15, 2024

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں ایسٹرن میڈیسن کے فیکلٹی کے زیرے نگرانی صحت کے تحفظ کے حوالے سے دو روزہ بینالاقوامی کانفرس بروز بدھ اور جمعرات کو منعقد ہوا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سکالر ز نے اپنے تحقیق پیش کئے۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبید اللہ جو کے ڈرگ ریگولرٹی اتھارٹی پاکستان کے ڈئریکٹر بھی ہیں نے اس انٹرنشنل کانفرنس کا انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا اور مزید کہا کہ یہ ہمدرد یونیورسٹی کی کوششوں سے اس طرح کے کانفرنس کا انعقاد بہت فائدے مند، اکیڈیمیا اور انڈسٹری کو ایک پیج پر لانے کے مترادف ہے جو ملک کے لئے بہت سود مند ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر عبید اللہ کا مزید کہنا تھا کے مستقبل میں مشرقی طرز ادویات کا رجحان بڑھے گا اور فارماسیوٹیکل انڈسٹریز میں ایک نام پیدا کرے گا۔ چانسلر ہمدرد یونیورسٹی میڈم سعدیہ راشد نے مشرقی میڈسن کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہمدرد یونیورسٹی کا مقصد مشرقی ادویات کا فروغ ہے۔ اور مستقبل میں اس طرح کے کانفرنسسس کا انعقاد کر کے مشرقی میڈسن کو فروغ دینگے۔ وئس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن کا کہنا تھا کے ہمدرد یونیورسٹی کے اندر ایسے تحقیقی کانفرنسسس کا انعقاد کرا کے صحت کے شعبوں کو فروغ دینگے جس سے فارماسیوٹیکل کو فائدا پہنچے گا۔ ہمدرد یونیورسٹی نے ہلتھ سائینسس کے شعبوں میں کافی پیش رفت کی ہے جس سے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ڈئریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کمپس جناب امتیاز حیدر نے انٹرنشنل کانفرس کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر کوخراج تحسین پیش کیا اور مزید کہا کے آئندہ ایسے کانفرنس کے انعقاد پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کے ایسے ریسرچ کانفرنسس یونیورسٹی اور ملک وقوم کے لئے فائدے مند ہیں۔ اس موقع پر اس کانفرنس کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر فیصل حیدر نے کانفرنس میں آنے والے شرکاہ کا شکریا ادا کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی