مرغی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑی پابندی عائد کردی گئی، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کل مہنگی چکن نے شہریوں کو چکرا کررکھ دیا ہے، پہلے اضافہ دس اور بیس روپے ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ اضافہ سینکڑوں میں ہونے لگا ہے۔ کراچی میں عید کے دنوں میں ساڑھے آٹھ سو سے نوسو روپے فی کلو ملنے والی چکن کے ریٹ اب بھی ساڑھے آٹھ سو روپے فی کلو ہیں، اکثر دکانوں پر گاہکوں اوردکانداروں کے درمیان نوک جھوک بھی ہورہی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ چکن پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں۔ محکمہ خوراک نے مرغی کی قیمتوں میں کمی کے لیے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی