i پاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئیتازترین

June 16, 2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے،مختلف شہروں میں بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹان، نیو کراچی، اورنگی ٹان، گلشن معمار، بلدیہ ٹان اور اورنگی ٹان میں بارش ہوئی۔پتوکی، دیپالپور، چشتیاں اور وہاڑی میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، پیر محل، حاصل پور، شور کوٹ میں بھی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔دوسری جانب کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں اور ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کے تحت ہلکی بارش، بونداباندی اور پھوار ہوئی تھی۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہواں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اس وجہ سے درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی