i پاکستان

محکمہ موسمیات نے 16جون سک ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید سنادی گئیتازترین

June 13, 2025

محکمہ موسمیا ت نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں برسانے والے سسٹم کی آمد کا امکان ہے جس کے باعث تیز ہوائو ں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون تک مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، مغربی ہوائوں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 16 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، بیشتر اضلاع میں موسمی صورتحال میں غیر یقینی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی، محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارش کے قوی امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد خطے میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے کسی قدر ریلیف کا باعث بنے گا۔پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے احتراز برتیں، اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی