محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم جزوی طور پرابر آلود رہیگا، تاہم موسم گرم رہنے کا امکان ہے،سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں،جس کے باعث موسم میں کچھ بہتری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے،جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے،تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی