i پاکستان

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کا بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہتازترین

April 27, 2026

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے بیان کے مطابق شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، ٹریکرز این 25، این 50، این 65، این 70 اور این 40 قومی شاہراہوں پر چلنے والے بسوں میں نصب کیا جائے گا۔ٹریکرز کے ذریعے بسوں کی رفتار پر رئیل ٹائم نگرانی کی جائے گی، حد رفتار سے تجاوز پر کنٹرول روم کو فوری الرٹ موصول ہوگا، ٹریکر سرٹیفکیٹ کے بغیر روٹ پرمٹ جاری نہیں ہوگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے خلاف ورزی پر جرمانے اور پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، نیشنل ہائی ویز پر چلنے والی بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی ہوگی، اوور سپیڈنگ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے سفر کو محفوظ بنایا جائے گا، بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی