i پاکستان

محکمہ صحت بلوچستان کی کارروائی، عید کے دوران غیر حاضری پر 15 ملازمین نوکری سے برطرفتازترین

June 10, 2025

محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاوس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاوس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاوس آفیسر کے وظیفے فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مریضوں کی دیکھ بھال میں غفلت قابل معافی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی