i پاکستان

محکمہ سیاحت سندھ کا شاندار اقدام، کراچی میں خواتین بائیک ریلی کا انعقادتازترین

February 01, 2024

محکمہ سیاحت سندھ نے کراچی کی خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کا بیڑا اٹھا لیا،محکمہ سیاحت سندھ کی جانب سے باہمت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے کے بعد بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین بائیکرز بڑی تعداد میں شریک ہوئیں،بائیک ریلی درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے شروع ہو کر محکمہ سیاحت سندھ کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی،وزیر سیاحت ارشد ولی محمد نے خواتین رائیڈرز کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا مقصد خواتین کو خودمختار بنانا ہے، ریلی میں خواتین نے بائیک چلا کر یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ مردوں کے شانہ نشانہ چل سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ تقریب سندھی خواتین کی رکاوٹوں کو توڑنے اور نئے افق تلاش کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے، سائیکلنگ کو فروغ دینا نہ صرف خواتین کو بااختیار بناتا ہے بلکہ سندھ کی خوبصورتی اور تنوع پر بھی روشنی ڈالتا ہے،ارشد ولی محمد نے کہا کہ بائیک رائیڈنگ کا یہ اقدام صنفی مساوات کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور سندھ کے دلکش مناظر کے ذریعے مستقبل کی مہم جوئی کی راہ ہموار کرتا ہے،موٹربائیک ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ بائیک چلانے سے ہم اپنے روزمرہ کے کاموں کے لئے کسی کے محتاج نہیں ہیں، اب ہم اپنے سارے کام خود کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی