i پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ کا حاضری میں تاخیر یا غیرحاضری پر خودکار تنخواہ کٹوتی کا فیصلہتازترین

June 20, 2026

محکمہ تعلیم سندھ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے چہرے کی شناخت سے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی ۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق جون اور جولائی کے دوران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی چہرے کی شناخت کے ذریعے رجسٹریشن کی جائے گی،جبکہ اگست سے تمام ملازمین کے لئے روزانہ ان اور آئوٹ حاضری لگانا لازمی ہوگا۔محکمہ تعلیم سندھ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی،حاضری کا نیا سسٹم براہِ راست اے جی سندھ ٹریژری سے منسلک ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ایک ماہ میں دو سے زائد چھٹیاں اضافی شمارکی جائیں گی،جبکہ تاخیرسے آنے یاغیرحاضری کی صورت میں تنخواہ سے خودکار کٹوتی بھی کی جائے گی۔محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ملازمین تنخواہ کی کٹوتی سے بچنے کیلئے وقت پررجسٹریشن اور حاضری لگانا یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی