i پاکستان

محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ فاشزم کی انتہا ہے، عمر ایوبتازترین

March 04, 2024

رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کو محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ فاشزم کی انتہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، محمود اچکزئی کے گھر کارروائی کی گئی وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا میری کل کی تقریر کو مکمل براہ راست نہیں دکھایا جارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری معصوم ورکر کو احتجاج کرنے پر پولیس نے اس پر تشدد کیا، ہم اس معاملے پر آپ کی توجہ دلانا چاہتے ہیں، انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان کو فوری ہٹایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی