i پاکستان

محرم کے دوران قیام امن کے لیے سائبر پٹرولنگ اورکوئیک رسپانس سیل قائمتازترین

June 30, 2025

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے پہلا سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل قائم کر دیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق پہلا سائبرپٹرولنگ اورکوئیک رسپانس خصوصی سیل محرم میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کافریضہ انجام دے رہا ہے،سائبرپٹرولنگ سیل ڈیجیٹل میڈیاپرفرقہ وارانہ موادکورپورٹ کررہاہے،سائبر پٹرولنگ سیل تمام قابل اعتراض مواد اسپیشل برانچ سے شیئر کرے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرفیک نیوز،اشتعال انگیزی اورمذہبی منافرت کیمواد کو مانیٹراوررپورٹ کیا جارہا ہے،قابل اعتراض مواد کو پی ٹی اے سے بلاک کروانے کا ٹاسک سپیشل برانچ کو سونپا گیا ہے،رپورٹ اکائونٹس کیخلاف ایکشن کیلئے وفاقی وزرات داخلہ اور پی ٹی اے سیرابطہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی