نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پی آئی ٹی بی کی ٹیم کے لیے 3کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 13ماہ میں پی آئی ٹی بی نے استعداد سے بڑھ کر ڈلیور کیا ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے صرف 2ہفتے میں سافٹ ویئر بنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی