i پاکستان

محسن نقوی سے گورنر سندھ کی ملاقات، عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کو سراہاتازترین

February 23, 2024

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی اور چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وزیراعلی محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعلی محسن نقوی نے گورنر سندھ کو پی ایس ایل میچ دیکھنے کی دعوت دی، فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوری ٹیم نے دن رات کام کیا، 13 ماہ میں عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی، انشا اللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا، ملک کا مستقبل تابناک ہے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی