i پاکستان

محسن نقوی سے پاکستان کے مراکش کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات، نیک خواہشات کا اظہارتازترین

October 16, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے مراکش کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مراکش میں سفیر کی حیثیت سے نامزدگی پرسمیع ملک کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مراکش برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مراکش کے مابین ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا امید ہے کہ آپ سفیر کی حیثیت سے عوامی اور حکومتی سطح پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی