i پاکستان

محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھی، مراد علی شاہتازترین

June 21, 2025

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھی۔ شہید بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی، بینظیر بھٹو نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پولیو مہم کا آغاز خود اپنی بیٹی کو قطرے پلا کر کیا تھا، وہ ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں، آج بینظیر بھٹو کی قربانیوں، قیادت اور مشن کو یاد کرنے کا دن ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں، بینظیر بھٹو کا خواب ایک ترقی یافتہ، بااختیار اور جمہوری پاکستان تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر اتحاد، صحت اور تعلیم کے پیغام پر عمل کرنا ہے، ان کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی