i پاکستان

ہمیں قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،انوار الحق کاکڑتازترین

September 11, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قیادت کے بغیر آزاد ریاست کا خواب پورا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آئین قائداعظم کے 14 نکات کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قائد اعظم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سب کومل کر پاکستان کی ترقی کیلئے محنت کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی