i پاکستان

میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلتازترین

October 07, 2023

لاہور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی