سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی اوکاڑہ میں لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل ہوگئی ۔سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی گرمی کے باعث لینڈ کروزر میں بیٹھ کر پہلی صف میں نماز جنازہ ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منظور احمد وٹو نے پہلی صف کے درمیان میں ہی اپنی گاڑی کھڑی کر دی ہے اور ان کے اطراف میں لوگ صفیں باندھ کر نماز جنازہ پڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیراعلی پنجاب کے لینڈ کروزر میں بیٹھ کر نماز جنازہ پڑھنے پر تنقید کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی