i پاکستان

میانوالی، گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکار سمیت 7 افراد جاں بحقتازترین

October 12, 2023

میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکار سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق میانوالی کے علاقے واں بچھراں پکہ گھنجیرہ کے قریب رات گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ نہر میں گرنے والی گاڑی اور تمام افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں معروف سرائیکی گلوکارشرافت علی خیلوی بھی شامل ہیں۔ پولیس نیبھی موقع پر پہنچ کرحادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا اورمزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔حادثہ میں گلوکارکی گاڑی سیملنے والی نقدی سے بھرا بیگ پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی