i پاکستان

مٹیاری،الیکشن ڈیوٹی نا کرنے والے 10 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

February 06, 2024

مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی نا کرنے والے 10 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری مٹیاری ریٹرننگ افسر نے دیے، اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)کو ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ سرکاری ملازمین نے الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے سے انکار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی