i پاکستان

میچ آسٹریلیا نے نہیں فلسطین کی شرٹ پہننے والے نوجوان نے جیتا، سراج الحقتازترین

November 20, 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ لاہور والوں نے ثابت کردیا کہ ان کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شریک ہونے والوں کاشکریہ ادا کرتاہوں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرتے رہنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 30نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ کریں گے،اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ بھارتی شہر میں کل میچ آسٹریلیا نے نہیں فلسطین کی شرٹ پہننے والے نوجوان نے جیتا ہے۔ آسٹریلیا کا فلسطینیوں کے ساتھ دینی یا مذہبی تعلق بھی نہیں، امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ انسانیت کے ناطے آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کو پیغام پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی