i پاکستان

میجرراجہ عزیز بھٹی شہید کا 58واں یوم شہادت(آج)منایا جائے گاتازترین

September 11, 2023

جنگ ستمبر 65ء کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 58واں یوم شہادت(آج)12 ستمبرکو منایا جائے گااس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یںچڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نی12ستمبر65ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی