i پاکستان

میرٹ کے برعکس بھرتیاں؛پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت5مئی تک ملتویتازترین

March 31, 2026

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک بارپھر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، مقدمے پر کارروائی 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے ،عدالت نے نئے تعینات ہونے والے پراسکیوٹر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔درخواست کے متن کے مطابق پرویز الہی کی طبیعت ناساز ہے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا ،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی پیش نہیں ہوئے،وکلا نے محمد خان بھٹی کی بھی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی،شریک ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی