i پاکستان

میرے کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، صنم جاویدتازترین

January 30, 2024

پاکستان تحریک انصاف گرفتار رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، عباد فاروق کے بھائی میاں شہزاد فاروق نے اس حلقے میں کافی مہم چلا چکے ہیں، شہزاد فاروق کا انتخابی نشان ٹرائی سائیکل ہے، میری گزارش ہے کہ سب ان کو ووٹ دیں۔پاکستان تحریک انصاف گرفتار رہنما صنم جاوید نے لاہور کے حلقے این اے 119 سے کاغذات واپس لینے کی وجہ بتا دی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے صنم جاوید سے سوال کیا کہ آپ نے 119 سے کاغذات واپس کیوں لیے۔ قیدی وین میں سے جواب دیتے ہوئے صنم جاوید نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے اور عباد فاروق کے بھائی میاں شہزاد فاروق نے اس حلقے میں کافی مہم چلا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں بھی وہاں سے الیکشن لڑوں گی تو ووٹرز الجھ جائیں گے، میری امی اور میرے بچے شہزاد فاروق کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں۔ صنم جاوید کا کہنا ہے کہ شہزاد فاروق کا انتخابی نشان ٹرائی سائیکل ہے، میری گزارش ہے کہ سب ان کو ووٹ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی